ٹی 20 ورلڈ کپ میں نئی ٹیم کی شرکت کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک نئی ٹیم کی شرکت کا امکان روشن ہوگیا۔
گزشتہ روز کوالیفائر میں اٹلی نے سکاٹ لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر اَپ سیٹ کر دیا۔ اٹلی فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ کرے گی اور اس میچ میں فتح ان کیلئے ورلڈ کپ میں تاریخی جگہ بنانے کی راہ ہموار کرے گی۔