ایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

ایشین انڈر 16والی بال چیمپئن  شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

بنکاک(سپورٹس ڈیسک)ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

تھائی لینڈ میں چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان نے کوریا کو3-0 سے ہرایا۔طلحہ، جنید، وہاب، عرفان، فیضان اور سنان نے شاندار کھیل پیش کیا۔پاکستان کی کامیابی کا سکور 16-25 ، 19-25 اور 8-25 رہا۔ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج سعودی عرب کے خلاف کھیلے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں