اب میں 20،21سال کا نہیں،بمراہ کا ریٹائرمنٹ کا اشارہ
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا۔ بمراہ نے لارڈز پر انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن 74 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔۔۔
تاہم اس کارکردگی سے زیادہ جس چیز نے سب کی توجہ حاصل کی، وہ بمراہ کا غیر معمولی طور پر خاموش جشن تھا۔ دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں بمراہ نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘‘حقیقت یہ ہے کہ میں تھک گیا تھا، کوئی خوشی یا غم کا معاملہ نہیں تھا۔ لمبے سپیل کے بعد میں تھک گیا تھا، اب میں 21 یا 22 سال کا نہیں کہ وکٹ لے کر اچھل کود کروں۔ بمراہ کی یہ بات اس جانب اشارہ کر رہی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کے جسم پر بوجھ ڈال رہی ہے اور ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ہی بڑے فیصلے کی طرف بڑھ جائیں ۔