باڈی بلڈنگ تنظیموں، ایسوسی ایشنز اور فاؤنڈیشنز کاپی بی بی ایف کی قیادت پر بھرپور اعتماد
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن (پی بی بی ایف) کے حالیہ انتخابات اور 20 دنوں کی قلیل مدت میں نیشنل پی ایس بی باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ 2025 کے کامیاب انعقاد کے بعد۔۔۔
ملک بھر سے باڈی بلڈنگ کی سرگرم تنظیموں، ایسوسی ایشنز اور فاؤنڈیشنز کی جانب سے پی بی بی ایف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نو منتخب سیکرٹری جنرل سہیل انور نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنی ماضی کی کارکردگی کو دہراتے ہوئے صرف 20 دنوں کے اندر پی ایس بی کے تعاون سے قومی چیمپئن شپ منعقد کی۔جس کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈوپنگ سیمینار اور سرٹیفکیشن سیشن بھی شامل تھے ۔