چیلسی فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا چیمپئن بن گیا

چیلسی فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا چیمپئن بن گیا

نیو جرسی(سپورٹس ڈیسک) چیلسی فٹبال کلب نے 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میچ میں مدمقابل پیرس سینٹ جرمین کو 3 گول سے شکست دے دی۔

رپورٹ کے مطابق نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش کلب نے پیرس سینٹ جرمین کو 3 سے ہرا دیا۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔، چیلسی کے کھلاڑی کونی پالمر نے 2 گول سکور کئے ، انہوں نے تیسرا گول سٹرائیکر جواؤ پیڈرو کو پاس دے کر کروایا۔فائنل میچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فائنل میچ سٹیڈیم میں دیکھا،ان کے ساتھ فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو بھی خصوصی باکس میں موجود تھے ، بعد ازاں انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور گروپ فوٹو بھی بنوایا۔یہ کامیابی چیلسی کے لیے یورپین چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے بعد دوسری بڑی ٹرافی ہے ، جو مئی میں جیتی گئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ ‘مجھے یہاں بہت اچھا لگ رہا ہے ، یہ شاندار کھیل ہے ۔ فائنل کا دلچسپ لمحہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیفا کے صدر کے ہمراہ ٹرافی پیش کرنے آنا تھا، عموماً ٹیم کے کپتان کو ٹرافی پیش کرکے سربراہِ مملکت ایک طرف ہوجاتے ہیں جبکہ فیفا کے صدر انہیں وہاں سے جانے کا کہتے رہے ۔چیلسی کے کپتان جیمز ریس اور روبرٹ سینچیس نے بھی انہیں جانے کو کہا جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ‘میں بھی آپ کے ساتھ جشن منا رہا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں