مارکرم پلیئر آف دی منتھ قرار
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جون کے پلیئرز آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے ۔مارکرم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو خواتین کی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے ۔