لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر محمد سراج کو جرمانہ
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر محمد سراج کو جرمانہ ہو گیا۔
سراج پر میچ کے چوتھے روز آئی سی سی کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا۔محمد سراج نے گزشتہ روز بین ڈکٹ کی وکٹ پر جشن کے دوران بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا تھا۔محمد سراج کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ہوا ہے ۔