پی سی بی : ڈومیسٹک سیزن کیلئے 3درجاتی ڈیپارٹمنٹل سٹرکچر متعارف

پی سی بی : ڈومیسٹک سیزن کیلئے 3درجاتی ڈیپارٹمنٹل سٹرکچر متعارف

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے تین درجاتی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سٹرکچر متعارف کروا دیا۔گریڈ ون میں آٹھ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیمیں نومبر،دسمبر میں ون ڈے کپ کھیلیں گی۔۔۔

 جبکہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ ٹرافی دسمبر اور جنوری میں کھیلا جائے گا۔گریڈ ٹو میں اس دفعہ صرف 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں 12 گزشتہ ٹورنامنٹ سے جبکہ 2 گریڈ ون کی ریلیگیٹڈ ٹیمیں شامل ہیں، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ مارچ سے مئی 2026 میں کھیلا جائے گا۔ہر سال گریڈ تھری کی ٹاپ ٹو ٹیمیں گریڈ ٹو میں جگہ بنا سکیں گی جبکہ گریڈ ٹو کی چیمپئن ٹیم گریڈ ون کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے کہاکہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی درجہ بندی سے 40 سے زائد ڈیپارٹمنٹ بہترین کرکٹ کھیلیں گے ۔پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری اور چار ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروانے میں مدد کرنے پر تمام ڈیپارٹمنٹس کا شکر گزار ہے ،واضح رہے کہ گریڈ ون اور ٹو کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ گریڈ تھری ٹورنامنٹ بھی کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں