ویمن ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم 2وارم اپ میچز کھیلے گی
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ سے قبل دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔
پاکستان ویمن اور سری لنکا ویمن 25 ستمبر کو کولمبو میں وارم اپ میچ کھیلیں گی پھر سری لنکا ویمن اے ٹیم سے وارم اپ میچ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ ویمن ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا ۔