بھارتی بیٹر کے آؤٹ ہونے پر سنیل گواسکر کی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر تنقید
لارڈز(سپورٹس ڈیسک )بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر سوالات اٹھا دیئے ،لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی بیٹررشبھ پنت کو جوفرا آرچر نے شاندار گیند پر آؤٹ کیا اور واشنگٹن سندر بھی اسی انگلش بولر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔۔۔
لیکن کے ایل راہول کے ایل بی ڈبلیو ہونے پر ایک بڑی بحث چھڑ گئی۔ابتداء میں کے ایل راہول کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا لیکن بین سٹوکس نے ایل بی ڈبلیو کے اپیل کی تو ڈی آر ایس ریویو کے بعد کے ایل راہول کو 39 رنز پر آؤٹ قرار دے دیا گیا،جس پر سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر یہ گیند اتنی نہیں اچھلی۔ جب بھارتی بولرز گیند کر رہے تھے تو زیادہ تر گیندیں ریویو میں اسٹمپس کے اوپر سے جا رہی تھیں، میں اس ٹیکنالوجی کے بارے میں سوال کر رہا ہوں۔