گورنر خیبر پختونخوا کا کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان

گورنر خیبر پختونخوا کا کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد نئے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔

 جس کے تحت گورنر کے پی سپورٹس ایوارڈز  سمیت  اڈاپٹ اے پلیئر  کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن کا اجرا شامل ہے ۔ گورنر ہاؤس پشاور میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے صدر ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کو اعزازات دینے اورانکی حوصلہ افزائی کیلئے پہلے گورنر کے پی اسپورٹس ایوارڈز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں