انگلش سپنر شعیب بشیر بھارت کیخلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز سے باہر

انگلش سپنر شعیب بشیر بھارت  کیخلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز سے باہر

لارڈز(سپورٹس ڈیسک)انگلش سپنر شعیب بشیر بھارت کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔۔۔

 شعیب بشیر اپنی بائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہونے کے باعث بھارت کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے ۔علم میں رہے کہ 21 سالہ بشیر کو یہ چوٹ بھارت کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑنے کی کوشش میں لگی،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شعیب بشیر نے پانچویں دن زخمی انگلی کے ساتھ دوبارہ گیند بازی کی اور آخری وکٹ لے کر انگلینڈ کو سنسنی خیز 22 رنز سے فتح دلائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں