سابق صدر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن سے رسجا کے وفد کی ملاقات

سابق صدر فاٹا اولمپک ایسوسی  ایشن سے رسجا کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سابق صدر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن شاہد شنواری سے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن (رسجا) کے وفد نے ملاقات کی۔ شاہد شنواری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

 مگر بدقسمتی سے صوبے میں کھیلوں کے میدان، سہولیات اور ادارے موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے باصلاحیت نوجوان آگے نہیں بڑھ پا رہے ۔ شاہد شنواری نے مزید کہا کہ اگر حقیقی معنوں میں تبدیلی لانی ہے تو کھیل، تعلیم اور یوتھ ڈویلپمنٹ پر سنجیدہ توجہ دینا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں