ایشیائی جونیئر سکواش پاک فوج کا کھلاڑیوں کو تمام سہولیات دینے کا اعلان
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)ایشیائی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاک فوج نے نوجوانوں کھلاڑیوں کو تمام سہولیات دینے کا اعلان کردیا۔
چیمپئن شپ کے فائنل میں سہیل عدنان نے تاریخی فتح حاصل کی، انہوں نے بھارتی کھلاڑی ایان دنوکا کو شکست دی۔ 32ویں ایشیائی جونیئر چیمپئن شپ یکم سے 5 جولائی تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوئی، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل سے سہیل عدنان کی ملاقات ہوئی۔