یوئیفا ویمنزفٹبال ،اٹلی 28سالوں میں پہلی بار سیمی فائنل میں

یوئیفا ویمنزفٹبال ،اٹلی 28سالوں میں پہلی بار سیمی فائنل میں

جنیوا (سپورٹس ڈیسک)کرسٹیانا گیریلی کی شاندار کارکردگی کی بدولت اٹلی کی ویمنز ٹیم یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

کرسٹیانا گیریلی نے 2 گول کر کے اپنی ٹیم کو ٹاپ فور راؤنڈ میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔اٹلی کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں حریف ناروے کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اس فتح کے بعد اٹلی کی ویمنز فٹ بال ٹیم 28 سالوں میں پہلی بار ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ اٹلی کی ویمن ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد حریف ناروے کی ویمن ٹیم کو 1-2گول سے ہرا دیا بلکہ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ کرسٹیانا گیریلی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں