ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری،پاکستان جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔
میچ 16 سے 22 اگست کے دوران قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ،سیریز کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم سری لنکا روانہ ہوگی جہاں وہ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز اور ممکنہ ناک آؤٹ میچز کھیلے گی۔