بینش حیات کو ایک اور فائنل سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل
بیجنگ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی پہلی اور واحد ایف آئی ایچ انٹرنیشنل ویمن ہاکی امپائر بینش حیات نے ایک اور فائنل سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
انہوں نے چین میں انڈر 18 ایشیا کپ کے ویمن ایونٹ کا فائنل سپروائز کیا۔بینش نے بتایا کہ اب خواہش ہے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔