پی سی بی نے ثنا میر کا بیان حقائق کے منافی قرار دیدیا

پی سی بی نے ثنا میر کا بیان حقائق کے منافی قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے سابق ویمن کرکٹر ثنا میر کی جانب سے سوشل میڈیا پر دئیے گئے ایک بیان کو "حقائق کے منافی" قرار دیتے ہوئے رد کر دیا ہے۔

ثناء میر کے اس دعوے پر کہ ڈومیسٹک 50 اوور ٹورنامنٹ ورلڈ کپ کے ساتھ ہی کروایا جا رہا ہے ، پی سی بی نے وضاحت کی کہ یہ سراسر غلط ہے ، کیونکہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر 2025 تک کھیلا جائے گا، جبکہ نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 10 سے 23 نومبر 2025 تک کراچی میں منعقد ہوگا، جس کی تیاری کا آغاز 6 نومبر سے یعنی ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ہوگا۔ورلڈ کپ کی تیاریوں کے ضمن میں پی سی بی پہلے ہی کراچی میں 25 روزہ فٹنس اور سکلز کیمپ کا آغاز کر چکا ہے ، جس میں متعدد 50 اوور پریکٹس میچز بھی شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں