شاہین میرے لیے پہلے بھی کپتان تھا اب بھی:رضوان
ہمارے تعلق میں کوئی فرق نہیں آیا ، اب بھی اسے مشورہ دے رہا ہوں
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کچھ فیصلے آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتے ۔جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا میں نے اور سلمان علی آغا نے اچھی اننگز کھیلی ہم نے کوشش کی تھی کہ میچ کو آخر تک لے جائیں مگر کچھ غلطیاں ہوئی ، شاہین آفریدی پہلے بھی کپتان تھا اور اب بھی کپتان ہے اس لیے مجھے زیادہ فرق نہیں پڑا اور نہ ہی ہمارے رشتے میں کوئی فرق آیا ہے ، اب بھی جو سمجھ آرہا ہے وہ شاہین کو مشورہ دے رہا ہوں۔