پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا سٹار بنتا ہے :عرفان نیازی

پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی  بڑا سٹار بنتا ہے :عرفان نیازی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کے کپتان محمد عرفان خان نیازی نے کہا کہ پریشر میں کھیلنا آنا چاہیے ، پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا سٹار بنتا ہے۔

ایک انٹرویو میں پاکستان اے ٹیم کے کپتان محمد عرفان خان نے بھارت کے خلاف پریشر میں کھیلنے سے متعلق کہاکہ ہم نے بہت محنت کی اور جیتے ، ٹیم کو سمجھایا ہوا تھا کہ پریشر کے بغیر کھیلنا ہے ،ہم پراعتماد تھے ، پلان بنایا ہوا تھا کہ ہدف کس طرح سے حاصل کرنا ہے ، اس لیے 14 اوورز میں ہی میچ ختم کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں