بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا احساس بہترین:معاذ صداقت
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کے آل راؤنڈر معاذ صداقت نے بھارت کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ۔۔۔
بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا بہت بہترین احساس ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تیاری ہر میچ کے لیے کی جاتی ہے مگر بھارت کے خلاف محنت سے کھیلا، میں نے اپنی پرفارمنس کے لیے سخت تیاری کی اور اس کا پھل ملا۔