پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کارپوریٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل کا مرحلہ اختتام پذیر

پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کارپوریٹ  ٹورنامنٹ سیمی فائنل کا مرحلہ اختتام پذیر

لاہور (سپورٹس ڈیسک )13 ویں پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ،اولڈ راوینز اور نوا میڈ فارماسیوٹیکل کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 اتفاق کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں اولڈ راوینز نے پیکجز کے خلاف چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں نوا میڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز کا ہدف دیا ،جواب میں اولڈٹائمز کی ٹیم139 رنز تک محدود رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں