آئی ایل ٹی 20،ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو ہرادیا
دبئی(سپورٹس ڈیسک )ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی سیزن 4 میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو دبئی سٹیڈیم میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی، اس فتح کے ساتھ وائپرز نے جائنٹس کے خلاف مسلسل چھٹی میچ میں فتح کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
خذیمہ تنویر نے ابتدائی پاور پلے میں 4 وکٹیں حاصل کر کے گلف جائنٹس کے ٹاپ آرڈر کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے صرف 10 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، تنویر کی شاندار بولنگ کی بدولت جائنٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 157/7 تک محدود رہی۔جوابی اننگز میں سیم کرن اور میکس ہولڈن نے ٹیم کو آسان فتح دلائی۔ کرن نے 43 گیندوں پر 67 ناقابل شکست رنز بنائے جبکہ ہولڈن نے 41 گیندوں پر 64 رنز جوڑے ۔ دونوں کھلاڑیوں کی ناقابل شکست 123 رنز کی شراکت نے ہدف حاصل کرنا آسان بنا دیا اور وائپرز نے 16.5 اوورز میں فتح سمیٹی۔