معین خان کی گورنر سندھ سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ پر اتفاق

معین خان کی گورنر سندھ سے  ملاقات، کرکٹ کے فروغ پر اتفاق

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔۔۔

سندھ میں کرکٹ اکیڈمیز کے قیام اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز پر تفصیلی گفتگو اور سندھ میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ سرگرمیوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پرگورنرسندھ نے کہاکہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان منفی رجحانات سے دور رہیں گے۔ ،کھیل نوجوانوں کو مثبت سمت، نظم وضبط اور کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دونوں شخصیات نے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، پیشہ ورانہ کوچنگ اور سپورٹس انفرااسٹرکچر کے فروغ پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں