ورلڈ ماسٹرز ٹور ایم ٹی 200کادوسرا مرحلہ رشید ملک،وقار نثار ابتدائی میچزکے فاتح
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) بینک آف پنجاب آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹرز ٹور ایم ٹی 200 کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں رشید ملک اور وقار نثار نے ابتدائی میچز جیت لیے۔
مردوں کے سنگلز 60+ میں مقابلہ کرتے ہوئے رشید ملک نے جاپان کے تاتسویا کوئڈ کو سیدھے سیٹوں میں 6-2 ، 6-2 سے شکست دی۔ مردوں کے سنگلز 70+ میں وقار نثار نے فرانس کے برنارڈ بیانچینی کو ٹف ٹائم میں دو گھنٹے اور دس منٹ کی گیم کے بعد 6-4 ، 6-3 سے جیت گئے ، متاثر کن فتح کے ساتھ رشید ملک اور وقار نثار نے پاکستان کا نام روشن کیا ۔