ایک اوور میں 5وکٹیں ،انڈونیشن بالر کا نیا ریکارڈ

ایک اوور میں 5وکٹیں ،انڈونیشن بالر کا نیا ریکارڈ

جکارتہ (سپورٹس ڈیسک)انڈونیشیا کے 28 سالہ فاسٹ بولر گیدے پریانڈانا نے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد سنگِ میل قائم کردیا ہے۔

گیدے پریانڈانا نے بالی میں کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ایک ہی اوور میں 5 وکٹیں حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی مرد یا خاتون کھلاڑی کی جانب سے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچ میں ایک ہی اوور میں 5 وکٹیں حاصل کی گئی ہوں۔168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کمبوڈیا کی ٹیم 15 اوورز کے اختتام پر 106 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی، ایسے میں اپنے پہلے ہی اوور میں بولنگ کرتے ہوئے پریانڈانا نے ابتدائی تین گیندوں پر مسلسل وکٹیں حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔اس کے بعد ایک ڈاٹ بال آئی، پھر انہوں نے مزید دو وکٹیں لے کر میچ کا فیصلہ اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں