قومی کرکٹر سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرا نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ذرائع کے مطابق سدرہ نواز کا نکاح غیاث خان سے ہوا، نکاح کی تقریب نہایت سادگی اور خوشگوار ماحول میں منعقد کی گئی۔
اس موقع پر خاندان کے افراد اور قریبی رشتہ داروں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رپورٹس کے مطابق سدرہ نواز اور غیاث خان کی شادی کی مرکزی تقریب آج لاہور میں منعقد کی جائے گی، جس میں سپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی شرکت بھی متوقع ہے ۔اس سے قبل سدرہ نواز کی مہندی اور مایوں کی رنگا رنگ تقریبات بھی لاہور میں منعقد ہوئیں جن میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کئی ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔