ٹی 20ورلڈ کپ،افغانستان،عمان کے سکواڈز کا اعلان
کابل،مسقط (سپورٹس ڈیسک)افغانستان اور عمان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان کردیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔
ورلڈ کپ سے قبل افغان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی، جو 19 سے 22 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں افغانستان کی میزبانی میں ہوگی۔سکواڈ میں راشد خان (کپتان) ، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، رحمان اللہ گرباز، محمد اسحاق، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، شاہد اللہ کمال، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں ۔دوسری جانب عمان کے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت جتندر سنگھ کریں گے ۔ 15 رکنی سکواڈ جتندر سنگھ (کپتان) ، وِنایک شکلا، محمد ندیم، شکیل احمد، حماد مرزا، وسیم علی، کرن سوناوالے ، شاہ فیصل، ندیم خان، سفیان محمود، جے اودھیڑا، شفیق جان، آشش اودھیڑا، جیتن رامانندی، حسنین علی شاہ پر مشتمل ہے۔