سکاٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ سہیل عدنان اور محمد مصطفی فاتح
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سکاٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 ٹین ایجر کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔
انڈر 15 کیٹیگری میں سہیل عدنان اور انڈر 13 کیٹیگری میں محمد مصطفیٰ فاتح رہے ۔ سکاٹش جونیئر چیمپئن شپ ایڈنبرا میں 27 سے 30 دسمبر تک منعقد ہوئی۔انڈر 15 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے چین کے یوآن زی لیو کو شکست دی۔ انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں محمد مصطفیٰ نے ہانگ کانگ کے سیکنڈ سیڈ نکولس من سوہ کو شکست دی۔