ون ڈے کرکٹ کے زوال کا آغاز، ایشون نے خبردار کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے خبردار کیا ہے کہ 2027 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ زوال پذیر ہو سکتی ہے۔
بھارتی سپن لیجنڈ روی چندرن ایشون کے خیال میں دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی ٹی ٹونٹی لیگز اور ٹیسٹ کرکٹ کے درمیان ون ڈے فارمیٹ مسلسل اپنی مطابقت کھو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے 2027 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کے مستقبل کے بارے میں کوئی یقین نہیں ہے لیکن میں اس کے بارے میں تھوڑا پریشان ضرور ہوں۔ایشون نے 50 اوور فارمیٹ کو زندہ رکھنے کے لیے ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔واضح رہے کہ ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 765 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔