انڈر19 سیریز، پاک زمبابوے میچ بارش کے باعث ختم
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی انڈر19 سیریز، پاکستان اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا،
دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ مل گیا۔گروپ مرحلے کے اختتام پر پاکستان انڈر 19 ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی، پاکستان نے افغانستان کے خلاف دونوں میچز جیتے ۔زمبابوے انڈر 19 پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ افغانستان انڈر 19 ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلیں گے ۔ گزشتہ روز ہرارے میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان انڈر 19 کی ٹیم 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سمیر منہاس 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔عثمان خان نے 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔احمد حسین نے 37 رنز بنائے ۔ زمبابوے کی طرف سے پناشے مزائی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔لیروئے چیوالا اور شیلٹن مازویٹوریرا نے 2،2 وکٹیں لیں۔پاکستان انڈر 19 کا یہ ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ بارش کی نذر ہوا۔اس سے قبل 29 دسمبر کو بھی زمبابوے کے خلاف میچ منسوخ ہوا۔