بونڈی بیچ کے ہیرو احمد کا سڈنی گراؤنڈ میں شاندار استقبال
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)ایشیز کے پانچویں ٹیسٹ کے دوران بونڈی ساحل پر فائرنگ میں لوگوں کی جانیں بچانے والے ہیرو احمد ال احمد کا ایس سی جی سٹیڈیم میں تالیوں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔
احمد ال احمد کے دلیرانہ اقدام کو نہ صرف عوام بلکہ کرکٹ شائقین نے بھی سراہا۔اس موقع پر سٹینڈز میں موجود لوگوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور ہیرو کی حوصلہ افزائی کی۔ سٹینڈز اور میدان میں موجود تمام افراد نے ایک زبردست ماحول پیدا کیا جو کہ احمد کے لیے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے ۔ احمد الحمد کے ساتھ 14 سالہ چایا ڈینڈن بھی تھیں۔ چایا ڈینڈن کو ٹانگ میں گولی لگی تھی وہ دو بچوں کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔احمد الحمد سے عثمان خواجہ سمیت آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ملاقات کی اور ان کی ہمت کو سراہا، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی طرف سے بھی ہیروز کا شکریہ ادا کیا گیا۔