کیون پیٹرسن کا انگلینڈ ٹیم میں 6تبدیلیوں کا مطالبہ
لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 1-4کی مایوس کن شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ سکواڈ میں صرف 5کھلاڑی ایسے ہیں جو آسٹریلیا اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایکس پر اپنے بیان میں پیٹرسن نے کہا کہ وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مجوزہ جائزے میں مفت میں مدد کرنے کو تیار ہیں۔ ان کے مطابق صرف بین سٹوکس، جو روٹ، جوفرا آرچر، جیکب بیتھل اور ہیری بروک ہی ایسے کھلاڑی ہیں جو اعلیٰ سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔پیٹرسن کا کہنا تھا کہ دورے سے قبل ہونے والی گفتگو، نظم و ضبط پر بحث اور اب تحقیقات سب توجہ ہٹانے کے مترادف ہیں جبکہ اصل مسئلہ ٹیم کی مجموعی اہلیت ہے ۔