اوپن سکواش ، پاکستان کے تینوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر

اوپن سکواش ، پاکستان کے تینوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر

مینز اور ویمنز ایونٹ میں مصر کے 5 کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کراچی اوپن گولڈ چیمپئن شپ کے کواٹر فائنل میں پاکستان کے نور زمان کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، پاکستان کے تینوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ کراچی میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نور زمان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں انگلینڈ کے محمد الشوربگے نے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔مینز اور ویمنز ایونٹ میں مصر کے 5 کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے ، کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نور زمان کا مقابلہ انگلینڈ کے نمبر 4 سیڈ محمد الشوربگے سے ہوا، پہلے 2 گیمز محمد الشوربگے نے 11،2 اور 11،8 سے جیتے۔

اس کے بعد نور زمان نے کم بیک کیا پانچویں اور فیصلہ کن گیم میں بھی زبردست مقابلہ ہوا، لیکن ورلڈ نمبر 9 محمد الشوربگے نے 11،9 کی جیت کے ساتھ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔اس سے پہلے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں مصر کے محمد زکریا نے ہانگ کانگ کے الیکس لیو کو شکست دے دی۔ویمنز کوارٹر فائنل میں ملائشیا کی عافیہ ازمان نے مصر کی نمبر 3 سیڈ فیروز ابولخیر کو سٹریٹ گیمز میں ہرادیا،عافیہ ازمان کی کامیابی کا سکور 11،9 ، 13،11 اور 11،3 رہا۔ایک اور کوارٹر فائنل میں ملائشیا کی نمبر 2 سیڈ سیوا سانگری نے انگلینڈ کی لوک ٹورمے کو سٹریٹ گیمز میں ہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں