انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے تمام 16 ٹیموں کے حتمی سکواڈز کا اعلان

 انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے تمام  16 ٹیموں کے حتمی سکواڈز کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 16 ٹیموں نے اپنے حتمی سکواڈز کا اعلان کر دیا جس کے ساتھ ہی نوجوان کرکٹرز کے اس میگا ایونٹ کے آغاز کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔

 انڈر 19 ورلڈ کپ کا یہ 16 واں ایڈیشن 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں روایتی فارمیٹ برقرار رکھا گیا ہے جس کے تحت 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 41 میچز کھیلے جائیں گے جن میں گروپ مرحلے کے بعد سپر سکس راؤنڈ، سیمی فائنلز اور فائنل شامل ہیں۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں