طلاق، شدید مالی دباؤ نے اندر سے ہلا کر رکھ دیا:بھارتی خاتون باکسر
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کی باکسر اور بین الاقوامی باکسنگ میں میگنیفیسنٹ میری کے نام سے مشہور کھلاڑی مریم کوم نے کہا ہے کہ۔۔۔
طلاق، شدید مالی دباؤ اور جذباتی ٹوٹ پھوٹ نے انہیں اندر سے ہلا کر رکھ دیا، جس شخص پر برسوں بھروسہ کیا، وہ ویسا نہیں نکلا، سوشل میڈیا اور خبروں میں مسلسل الزام تراشی کے بعد انہیں اپنی بات سامنے لانا پڑی۔ مریم کوم کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی لڑ رہی ہیں، کیونکہ ان کی پوری زندگی ایک طویل باکسنگ مقابلے کی مانند رہی۔