کرکٹ کی 253 سالہ تاریخ رقم، 40 رنز کا کامیاب دفاع

کرکٹ کی 253 سالہ تاریخ رقم، 40 رنز کا کامیاب دفاع

پریذیڈنٹ کپ میں ایس این جی پی ایل کیخلاف پی ٹی وی کی 2 رنز سے فتح فرسٹ کلاس کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے اتنے کم ہدف کا دفاع کیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)کراچی میں کھیلے گئے پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون 2025-26 کے 15ویں میچ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی 253 سالہ تاریخ میں ایک ایسا ناقابلِ یقین باب رقم کر دیا جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی نے محض 40 رنز کے ہدف کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے 2 رنز سے فتح حاصل کر کے عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم نے اتنے کم ہدف کا دفاع کیا ہو۔ میچ میں ایس این جی پی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پی ٹی وی اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں ایس این جی پی ایل نے 238 رنز سکور کیے اور پہلی اننگز میں 72 رنز کی واضح برتری حاصل کر لی۔دوسری اننگز میں پی ٹی وی کی ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایس این جی پی ایل کو جیت کیلئے محض 40 رنز کا ہدف ملا، جو بظاہر ایک رسمی کارروائی سمجھا جا رہا تھا۔تاہم پی ٹی وی کے بولرز نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے ایس این جی پی ایل کی مضبوط بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر تہس نہس کر دیا۔ ایس این جی پی ایل کی پوری ٹیم صرف 37 رنز پر آؤٹ ہو ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں