قومی سنوکرچیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل،آج مقابلے
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) 50ویں قومی سنوکر چیمپئنشپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔
کوارٹر فائنل میں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد کو شکست دی، اسجد اقبال نے احسن رمضان ، مبشر رضا نے سید حسنین اختر اور رانا عرفان نے اویس منیر کو شکست دی۔ آج سیمی فائنل میں رانا عرفان کا اسجد اقبال اور محمد آصف کا مبشر رضاسے مقابلہ ہوگا۔