بیٹی سے ڈرتی ہوں، وہ مجھے واپس تھپڑ مار دیگی :رانی مکھرجی

 بیٹی سے ڈرتی ہوں، وہ مجھے واپس تھپڑ مار دیگی :رانی مکھرجی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار رانی مکھرجی نے اپنی 10 سالہ جنریش الفا بیٹی ادیرا چوپڑا کی پرورش پر کھل کر بات کی اورپوڈکاسٹ کے دوران مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میری بیٹی جنریش الفا سے تعلق رکھتی ہے ، وہ نہ صرف مجھے جواب دیتی ہے بلکہ اپنی بات منوانا بھی جانتی ہے ۔

میں اپنی بیٹی سے ڈرتی ہوں، وہ مجھے واپس تھپڑ بھی مار دے گی اور جب میری بات کا جواب دیتی ہے تو مجھے اُسے سننا بھی پڑتا ہے ، اس کا رویہ میرے بچپن سے بالکل مختلف ہے ۔ آج کے بچوں کی پرورش میں سختی کے بجائے بات چیت اور سمجھ بوجھ زیادہ ضروری ہوگئی ہے ۔رانی مکھرجی نے کہا کہ بیٹی ادیرا 10 سال کی ہے ، اُس نے اب تک میری تمام فلمیں نہیں دیکھی ہیں کیونکہ اسے سکرین پر اپنی روتی ہوئی ماں کو دیکھنا اچھا نہیں لگتا ہے ۔ بیٹی کو میری خوش اور ناچنے گانے والی فلمیں پسند ہیں، وہ میرا میک اپ بغیر میک اپ کا فرق بھی فوری پہچا ن لیتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں