نوبیل انعام نہ ملنے پر امن اولین ترجیح نہیں:ٹرمپ

 نوبیل انعام نہ ملنے پر امن اولین ترجیح نہیں:ٹرمپ

امن ہمیشہ اہم ، مگر اب سوچتا ہوں جو امریکا کیلئے بہتر ہو:امریکی صدرکا خط نوبیل انعام کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ ایک آزاد کمیٹی کرتی ہے :ناروے کا جواب

واشنگٹن،اوسلو (اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ نے ناروے کے وزیرِ اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ نوبیل انعام نہ ملنے پر امن اولین ترجیح نہیں، وہ اب صرف امن کے بارے میں سوچنے کا پابند محسوس نہیں کرتے ، اور اب وہ امریکی مفادات پر بھی زیادہ توجہ دیں گے ۔انہوں نے خط میں نوبیل امن انعام کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امن ہمیشہ اہم رہے گا، مگر وہ اب وہ چیز سوچ سکتے ہیں جو امریکا کے لیے بہتر اور مناسب ہو۔ ٹرمپ نے اپنے خط میں گرین لینڈ کے کنٹرول پربھی دوبارہ زور دیا اور کہا کہ دنیا محفوظ نہیں جب تک کہ امریکا کے پاس گرین لینڈ پر مکمل کنٹرول نہ ہو۔دوسری جانب ناروے کے وزیراعظم جوناس گاہر سٹورے نے ٹرمپ کو بھیجے گئے اپنے جواب میں وضاحت کی ہے کہ نوبیل امن انعام ناروے کی حکومت نہیں بلکہ ایک آزاد کمیٹی دیتی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں