فسٹال چیمپئن شپ :پاکستانی کپتان کا بھارتی قائد کو اجرک کاتحفہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ساف ویمن فسٹال چیمپئن شپ کے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کی کپتانوں نے کھیل میں سیاست کو رد کردیا۔
ساف ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی ٹیم کی قائد کو اجرک پیش کی۔پاکستان کی کپتان کائنات بخاری نے میچ کے آغاز سے قبل روایتی حریف بھارت کی جگنت چنزن کو اجرک پہنائی۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی انداز میں ہائی فائیو بھی ہوا اور دونوں کپتان نے مصافحہ بھی کیا۔ دریں اثنا تھائی لینڈ میں جاری ساف ویمن فٹسال چیمپین شپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین کے مقابلے کے بعد پانچ گول سے شکست دی۔