ہنی سنگھ کی کنسرٹ کے دوران نازیبا جملے بولنے پر معافی
ممبئی (شوبزڈیسک ) معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے حالیہ کنسرٹ کے دوران بولے گئے نازیبا جملوں پر شدید ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی۔
ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کنسرٹ میں بطور مہمان گیا تھا اور جب میں وہاں پہنچا اور میں نے شرکاء میں‘جینریشن زی’ کو بڑی تعداد میں دیکھا تو سوچا کہ میں انہیں ان کی زبان میں ایک اہم پیغام دوں اور میں نے اسی زبان میں بات کی جسے وہ زیادہ بہتر انداز میں سمجھتے ہیں اور ایسی ہی زبان آج کل کی فلموں اور اسڑیمنگ سروسز پر نشر ہونے والی ویب سیریز میں استعمال بھی کی جا رہی ہے ۔ لیکن بہت سے لوگوں کو میرے الفاظ برے لگے جو میں نے کنسرٹ کے دوران استعمال کیے اس لیے میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جنہیں میرے الفاظ برے لگے ۔ہنی سنگھ نے یہ بھی کہا کہ میرا کسی کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا، انسان ہی غلطیاں کرتے ہیں۔