کپاس کی پیداوار 7ہزار بیلز زائد ، سندھ میں 4فیصد اضافہ

کپاس کی پیداوار 7ہزار بیلز زائد ، سندھ میں 4فیصد اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار کے تازہ اعداد و شمار سامنے آگئے جن کے مطابق ملک بھر میں اب تک رواں ماہ روئی کی آمد 54 لاکھ 97 ہزار بیلز کے برابر رہی۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق موجودہ سیزن میں کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں محض 7 ہزار بیلز زائد ہے جو ملکی ضروریات کے مقابلے میں نہایت معمولی اضافہ ہے ۔ کاٹن جنرز فورم کے مطابق رواں سیزن کے دوران سندھ میں کپاس کی پیداوار میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اسکے برعکس پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 4فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ماہرین کے مطابق پنجاب میں پیداوار میں کمی کی وجوہات میں موسمیاتی تبدیلیاں، کیڑوں کے حملے اور کاشتکاروں کے بڑھتے پیداواری اخراجات شامل ہیں۔ کاٹن جنرز فورم کے مطابق معیاری روئی کی محدود دستیابی کے باعث روئی کی قیمتوں میں مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں