ہر انسانی جان قیمتی، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری : مریم نواز

ہر انسانی جان قیمتی، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری : مریم نواز

وزیراعلیٰ کا دھند اور دیگر وجوہات پر ٹریفک حادثات میں اموات پرافسوس اور تعزیت کا اظہار کراچی پلازہ آتشزدگی میں شہیدہونیوالے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابرکے شریک:وزیراعلیٰ

لاہور(دنیانیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاہے کہ ہر انسانی جان بہت قیمتی ہے ، روڈز پراحتیاط لازم ہے ،سپیڈ لمٹ اور دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے ۔وزیراعلیٰ نے مختلف شہروں میں دھند اور دیگر وجوہات پر ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے پسرور ڈسکہ روڈ پر ٹرالی الٹنے سے ایک گھر کے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہار کیا اور انتظامیہ کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی بھی اپیل کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کراچی کے گل پلازے میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا اور کراچی آتشزدگی سانحہ میں لاپتہ افراد کی بخریت بازیابی کی دعا بھی کی مریم نواز نے کہا کہ کراچی پلازہ آتشزدگی میں شہید افراد کے سوگواران کے دکھ میں برابر شریک ہیں،دکھ کی گھڑی میں اہل پنجاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں