چوہنگ :موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق
نجی سوسائٹی میں ملزم 61 سالہ کار سوار کو سر میں گولی مار کر فرار ، تلاش شروع
لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے کار سوار کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ،نجی سوسائٹی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم 61 سالہ کار سوار کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے مقتول کی شناخت 61 سالہ آفتاب کے نام سے ہوئی ۔