سونگھنے کا ٹیسٹ قبل از وقت ڈیمینشیا کی نشاندہی کر سکتا
لاہور(نیٹ نیوز)ڈیمینشیا ایک سنگین بیماری ہے جو یادداشت کی کمزوری، ذہنی الجھن اور جسمانی حرکات میں مسائل کا باعث بنتی ہے ۔
حالیہ اہم سائنسی پیش رفت میں سویڈش ماہرین نے ڈیمینشیا کی ایک خطرناک قسم لیوی باڈی ڈیزیز کی بروقت تشخیص کا نیا طریقہ دریافت کر لیا جس کے ذریعے علامات ظاہر ہونے سے کئی سال قبل ہی مرض کی نشاندہی ممکن ہو سکتی ہے ۔لیوی باڈی ڈیزیز الزائمر کے بعد ڈیمینشیا کی سب سے عام اقسام میں شمار ہوتی ہے اور اس کا تعلق پارکنسنز بیماری اور لیوی باڈی ڈیمینشیا سے ہوتا ہے ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سونگھنے کا ایک سادہ ٹیسٹ اس بیماری کی ابتدائی شناخت کے لیے مؤثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے ۔سائنس دانوں کے مطابق 60 برس سے زائد عمر کے افراد کا ابتدائی طور پر سونگھنے کا ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے ۔