دورہ پاکستان : 5 سینئر کھلاڑیوں کے بغیر آسٹر یلوی سکواڈ کا علان

 دورہ پاکستان : 5 سینئر کھلاڑیوں کے بغیر آسٹر یلوی سکواڈ کا علان

17رکنی ٹی 20سکواڈکی قیادت مچل مارش کرینگے ، ماہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز پہلی بار ٹیم میں شامل،میتھیو رینشا ٹی 20میں ڈیبیو کر ینگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی ٹی 20سکواڈ کا اعلان کردیا، مچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرینگے ۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کھلاڑیوں میں شین ایبٹ، زیوئیر بارلیٹ، ماہلی بئیرڈ مین، کوپر کنولی، بین ڈارشیوس، جیک ایڈورڈز اور کیمرون گرین شامل ہیں،ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مچ اوون، جوش فلپس، میتھیو رنشا، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم ذمپا بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سکواڈ میں شامل 5 کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل پٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کو فٹنس کیلئے مزید وقت دیا گیا ہے ، بی بی ایل کھیلنے والے نیتھن ایلس اور گلین میکسویل ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل نہیں کیے گئے ۔پانچوں کرکٹرز سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کر ینگے ، پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے ماہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ میتھیو رینشا بھی ٹی 20میں اپنا ڈیبیو کر ینگے ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم میں 29 جنوری ، 31 جنوری اور یکم فروری کو شیڈولڈ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں