بھارت متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر کی ایل این جی خریدیگا

بھارت متحدہ عرب امارات سے  3 ارب ڈالر کی ایل این جی خریدیگا

نئی دہلی،دبئی (رائٹرز) بھارت نے پیر کو متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر مالیتی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے کا معاہدہ کیا، جس کے بعد بھارت یو اے ای کا سب سے بڑا خریدار بن گیا۔۔

 یہ معاہدہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تجارت اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہونے والی بات چیت کے دوران طے پایا۔ معاہدے پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھارت کے نہایت مختصر دو گھنٹے کے دورے کے دوران دستخط ہوئے ، جس میں انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ چھ برسوں میں دوطرفہ تجارت کو بڑھا کر 200 ارب ڈالر تک لے جانے اور ایک سٹریٹجک دفاعی شراکت داری قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ابوظہبی کی سرکاری کمپنی اے ڈی این او سی گیس ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کو دس برسوں کے لیے سالانہ 5 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی فراہم کرے گی ۔اے ڈی این او سی گیس کے مطابق اس معاہدے کے بعد بھارت کے ساتھ اس کے کل معاہدوں کی مالیت 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں