شہرمیں 10وارداتیں ،7لاکھ روپے ،قیمتی سامان لوٹ لیا

 شہرمیں 10وارداتیں ،7لاکھ روپے ،قیمتی سامان لوٹ لیا

ہنجروال ،مانگامنڈی،شالیمار ،شیراکوٹ اورہربنس پورہ میں شہری لٹ گئے دومقامات پر گاڑیاں ، ملت پارک، مستی گیٹ، نشترکالونی سے موٹرسائیکل چوری

لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی10 وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ہنجروال میں امجد سے 1لاکھ 70ہزار وموبائل، مانگامنڈی میں رزاق سے 1لاکھ 60ہزار وموبائل ،شالیمار میں تقدس سے 1 لاکھ50 ہزار و موبائل ،شیراکوٹ میں نوید سے 1 لاکھ 45ہزار وموبائل ،ہربنس پورہ میں عمار سے 1لاکھ روپے ، موبائل و دیگر سامان چھین لیا گیا۔غالب مارکیٹ ، مسلم ٹائون سے گاڑیاں ، ملت پارک، مستی گیٹ اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں