کچہ آپریشن،2ڈاکو ہلاک ،29 نے ہتھیار ڈال دئیے

 کچہ آپریشن،2ڈاکو ہلاک ،29 نے ہتھیار ڈال دئیے

ڈرون کارروائی ،45مقدمات میں مطلوب ملاؤ اورمراد عرف دادھو ہلاک ہتھیار ڈالنے والوں میں1کروڑ سر کی قیمت والاڈاکو وہاب انیس شاہ بھی شامل

رحیم یارخان،ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کچہ آپریشن میں 2ڈاکو مارے گئے ،29 نے ہتھیار ڈال دئیے کچہ ماچھکہ اوررونتی کے علاقوں میں پولیس کاگرینڈمشترکہ آپریشن جاری، ڈرون کارروائی میں کوش گینگ کے دوڈاکومارے گئے دونوں پولیس کو 45 سے زائدمقدمات میں مطلوب تھے ۔ گزشتہ شب پولیس کی کچہ ماچھکہ کے علاقہ ڈرون کارروائی میں کوش گینگ کے دو اہم رکن ملاؤکوش اورمراد عرف دادھوکوش مارے گئے دونوں پراغوابرائے تاوان ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج تھے ۔ملاؤکوش پولیس کو35سے زائد جبکہ مراد عرف دادھوکوش 10سے زائدمقدمات میں مطلوب تھا۔ دوسری طرف ایک کروڑ سرکی قیمت والے ڈاکوسمیت لٹھانی،لُنڈاورکوکانی گینگ کے مزید29ڈاکوؤں نے ہتھیارڈال کرخودکوپولیس کے حوالے کردیا۔ ہتھیارڈالنے والوں میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا خطرناک ڈاکو وہاب انیس شاہ دین نصراللہ حبیب یونس ، شبیر ، عبدالمجید ،شاہد،بشیر ،کریم شاہنواز ،ناصر ، عزیز ، حلیم ، شمس دین ،کمال دین ،لٹھانی گینگ کے فاروق لٹھانی،ا کبر،غفار، ارشاد،سائیں داد ، مراد عرف موڈی لٹھانی جبکہ کوکانی گینگ کے اللہ دتہ ،شوکت ، فرید ، وحید اورمورو کوکانی شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں